کراچی میں ریڈیو پاکستان کا مرکز 14 اگست 1948ء کو قائم ہوا اور یہ اسٹیشن میڈیم ویو 639 کلوہرٹز پر سو کلو واٹ ٹرانسمیٹر سے نشریات پیش کرتا ہے۔ اس فری کوئنسی پر قومی نشریاتی سروس کے تحت اردو اور انگریزی میں خبریں اور حالاتِ حاضرہ کے پروگرام نشر ہوتے ہیں۔ کراچی اور سندھ کے دور دراز علاقوں کے سامعین کے لیے یہ آواز کئی دہائیوں سے معلومات کا بھروسے مند ذریعہ ہے۔