ایف ایم 93 ملتان پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے کمیونٹی ایف ایم نیٹ ورک کا اسٹیشن ہے جس نے اپریل 2007ء میں نشریات شروع کیں اور 10 اگست 2007ء کو اس کا باقاعدہ افتتاح ہوا۔ یہ روزانہ اٹھارہ گھنٹے کی نشریات میں اردو کے علاوہ سرائیکی اور انگریزی پروگرام بھی پیش کرتا ہے، جن میں موسیقی، گفتگو اور خواتین، نوجوانوں و کسانوں کے لیے خصوصی پروگرام شامل ہیں۔ اس کی نشریات ملتان کے علاوہ مظفر گڑھ، خانیوال اور گرد و نواح کے علاقوں تک سنی جاتی ہیں۔